رواں سال کاپہلا ’’چاند گرہن‘‘ آج دیکھاجاسکےگا
رواں سال کےپہلےچاندگرہن کا نظارہ آج دیکھاجاسکےگاماہرین نےاس چاندکو‘وولف مون’ کا نام دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کا پہلاچاند گرہن آج شب پاکستان سمیت دنیابھرکے بیشترممالک میں دیکھاجاسکےگا۔
پاکستان میں چاندگرہن لگنے کاعمل مقامی وقت کے مطابق رات دس بجکر آٹھ منٹ پرشروع ہوگا،جبکہ چاند کومکمل گرہن بارہ بج کر دس منٹ لگے گا اورچاند گرہن کااختتام رات دو بج کر گیارہ منٹ پرہوگا۔
ماہرین نے اس مکمل چاندگرہن کو’’ وولف مون‘‘ کا نام دیا ہے، چاندگرہن ایشیا،یورپ، افریقہ اورآسٹریلیا کےبیشترملکوں میں بھی دیکھا جائےگا۔
چاندگرہن کب ہوتاہے؟
چاند اورزمین کا سایہ سورج کے درمیان میں سال میں دوبار آتا ہے اور اس کا سایہ ایک دوسرے پر پڑتا ہے، چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو زمین پر سورج گرہن دکھائی دیتا ہے۔
چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔
پاکستان سمیت دنیاکے مختلف حصوں میں سورج گرہن
واضح رہےکہ سال 2020 میں 2چاند اور 2سورج گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن 10اور 11جنوری کی درمیا نی شب اوردوسراچاند گرہن 5اور 6جون کی درمیانی شب کوہوگاجبکہ پہلا سورج گرہن 21جون کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔
اس قبل گزشتہ سال کا آخر ی سورج گرہن 26 دسمبرکوہواتھا جس کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا گیاتھا۔ اس کا دورانیہ چھ گھنٹے تک رہا۔ طاقت ور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے ’’رنگ آف فائر ‘‘کا نام بھی دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
