Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا مقصد پانی کے مسئلے کا حل فراہم کرنا ہے،اسد عمر

Now Reading:

حکومت کا مقصد پانی کے مسئلے کا حل فراہم کرنا ہے،اسد عمر
پانی کے مسئلے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد پانی کے مسئلے کا پائیدار حل فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت پر اجلاس  ہوا۔

اس موقع پر تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکمہ کی نمائندگی کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دی دے دی گئی جبکہ خانپور ڈیم سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی کی فراہمی کی موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ پر غور کیا گیا۔

اسد عمر  نے کہا کہ کمیٹی احتیاطی اقدامات اور بحالی کی سرگرمیوں کریگی جبکہ دونوں شہروں کے آس پاس پانی کے کافی ذرائع دستیاب ہیں تاہم واٹر مینجمنٹ سسٹم کمزور ہے اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے مزید کہا کہ مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں میں ذمہ داریاں واضح نہیں ہیں جبکہ خانپور ڈیم ذخائر کے فیز پر جلد کام شروع کیا جائیگا۔

Advertisement

اجلاس میں ایس اے پی ایم علی نواز اعوان ،  عامر محمود کیانی ایم این اے ، اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اسد عمر

واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پانی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں واٹر سپلائی منصوبے کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  اسد عمر نے کہا تھا کہ فوری طور پر کراچی کو پانی کی فراہمی کے لئے مختصر اور وسط مدتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے امور کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا تھا کہ کسمپولیٹن شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لئے ایک مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر