Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں ، فواد چوہدری

Now Reading:

وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں ، فواد چوہدری

فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کیخلاف ہے۔

مبشر لقمان نے فواد چودھری کے خلاف درخواست دائر کرادی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چو ہدری نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں وسائل کی تقسیم کا ہے۔

فواد چو ہدری نے اپنی توئٹ میں مزید کہا کہ وزرائے اعلیٰ کےپاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی ہے جیسے فارمولے کے تحت فنڈز وفاق صوبوں میں تقسیم کرتا ہے اسی طرح صوبائ سطح پر اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں۔ وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کیخلاف ہے ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں فواد چودھری نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، پروانشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا۔

وفاقی وزیر فواد چودھدی کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا، پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے، پنجاب کے 350 ارب ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 77 ارب ریلیز ہوئے۔

وفاقی وزیر کی نشاندہی پر وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کر کے اضلاع کو فنڈز منتقل کئے جائیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اس مو قع پر مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے لیکن پنجاب کے ڈلیور نہ کرنے پر عوامی اورسیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر