
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک اور حوا کی بیٹی حوس کی بھینٹ چڑھ گئی، آٹھ سالہ حزنور کو ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاش کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے لیاہے۔
میڈیکل رپورٹس میں ملزمان کی بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔ جس کے بعد اس کے قتل کا مقدمہ بچی کے ماموں آصف خان کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔
زیادتی کا شکار بننے والی بچی کے والد آصف خان نے پولیس کوبتایاکہ حزنورگھر سے مدرسےجانےکیلئے نکلیں اورشام تک واپس نہیں آئیں۔
والد آصف خان نے بتایا کہ ’ہم نے مساجد میں اعلانات بھی کیے اور پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کروائی ۔ تاہم رات گئے ہم نے گھر کے قریب واقع ایک ٹینکی میں دو افراد کو بچی کو اس میں ڈبوتے ہوئے دیکھا، لیکن ہمیں دیکھتے ہی وہ بھاگ گئے۔
انہوں نے بتایاکہ ’بچی کی گردن پر تشدد کے نشانات تھے اور بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ اس کی موت ٹینکی میں ڈبونے کی وجہ سے واقع ہوئی۔‘
نوشہرہ پولیس حکام کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفتیشی افسر سجاد خان نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اورانہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
بچی کے قتل پر سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی جانب سے غم وغصے کا اظہارکیاجارہاہے اور ہیش ٹیگ
#JusticeForHooznoor
ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بناہوا ہے جس میں صارفین کی جانب سےملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کہ ایسا بار بار کیوں ہوتا ہے؟ صارف نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کوسرعام لٹکایا جائےتاکہ کوئی بھی ایسی حرکت دوبارہ نہ کرپائے۔
https://twitter.com/musamashamsher/status/1219496573790498816?s=20
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک کہ ان حوس کے پجاریوں کو عوام کے سامنے نہ لٹکایا جائے گا۔https://twitter.com/its_aami/status/1219493189326864386?s=20https://twitter.com/Muhammashoib/status/1219492452446474240?s=20
https://twitter.com/AbdulHasceb/status/1219489124434006017?s=20
I dont have enough words to condemn cases of rape. I am disgusted that these rapists live among us without getting caught. They have no fear of Allah, let alone the law. Should we still not demand public hanging for rapists? When are we going to set examples? #JusticeForHooznoor pic.twitter.com/zH1XCMNIVq
Advertisement— ALi SALMAN RAHAT✨ (@alirahat4u) January 21, 2020
Scream it loud!
Hang the rapist publicly. #JusticeForHooznoor pic.twitter.com/ITh8dNcchd— NOMI彡CH (@NOMI__6t) January 21, 2020
It's not Gonna End. There will be Your Noor, Asma, Farishta, Asifa or Your Daughter suffering from this Conditions and You will Unable to Protect Her
so
Please Pressurize Them to Pass Death Penalty for Rapists from the Assembly
or Ready for Your Own Daughter.#JusticeForHooznoor pic.twitter.com/ToeQ6m8daY— Rafiullah Hassan (@GladiatorSindhi) January 21, 2020
https://twitter.com/tiger_JUI/status/1219481363180597249?s=20
Advertisement#sex_education is a way out.#justiceforhooznoor pic.twitter.com/eA4UENcWBf
— Syed Saqib Ahmad (@SyedSaqibAhmad3) January 21, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News