Advertisement
Advertisement
Advertisement

شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری

جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کی جانب سےپیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیراوررکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،شرجیل میمن کے روشن سندھ پروگرام میں وارنٹ گرفتاری جاری کئےگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزارت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کرکے بد عنوانی  کی۔

ریفرنس میں مزید کہاگیا کہ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کر دی۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئےجسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس کیس میں نوٹس ڈویژن بنچ نمبر ایک نے جاری کیے تھے،بہتر ہوگا یہ کیس اسی بینچ میں سنا جائے۔

Advertisement

 عدالت کاکہناتھا کہ 22جنوری کوکیس چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نمبرایک میں مقررکیاجائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی پی رہنما شرجیل میمن کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں پررہائی کےاحکامات جاری کیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ روشن پروگرام کے تحت سولر لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کا ٹھیکہ دینے میں مبینہ کرپشن کی نیب انکوائری میں شرجیل میمن کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں پررہائی کےاحکامات جاری کیے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے پی پی رہنما اور سابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کی یکم جنوری تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کیا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں شرجیل میمن کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی اور درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم جنوری تک جواب بھی طلب کیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر