
وزیر اعظم عمران خان نے آج معا شی ٹیم کا اجلا س طلب کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق طلب کیے گئے اس معاشی ٹیم کے اجلا س میں وزیر اقتصادی امور،مشیر خزانہ،چئیر مین ایف بی آراور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے تاہم اجلاس میں وزیر اعظم عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے ہدایات دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مہنگائی اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
یا درہے کہ دو ماہ قبل ہی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ انھیں معاشی ٹیم پر فخر ہے، 4ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر میں 4روپے اضافہ ہوا، معاشی ٹیم اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے۔
"I am proud of my economic team. During the last four months, our CAD came to an end. As a result the rupee's value increased by Rs4."
AdvertisementGepostet von Imran Khan am Freitag, 22. November 2019
اس کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں 30 فیصد تقریبا 10،000 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، یہ ترقی حکومت کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
Pakistan's stock market surged by 30 percent or almost 10,000 points during the previous three months.The development comes as a result of measures taken by the government to stabilise the economy.
Gepostet von Imran Khan am Samstag, 23. November 2019
واضح رہے کہ حال ہی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی کہا کہ معاشی سیکٹر میں حکومت کامیاب ہے جبکہ معاشی ٹیم کی کارکردگی سے سامنے آنے والے نتائج کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News