
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے میوہ شاہ قبرستان کا دورہ کیا ، جہا ں انھوں نے جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم مر حوم کی قبر پر حاضری دی۔
چیف جسٹس گلزاراحمد کےکریئر پرایک نظر
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے فخرالدین جی ابراہیم کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔
چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز نے فخرالدین جی ابراہیم مرحوم کی قبر پرفاتحہ خوانی کی اور ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔
اس مو قع پر چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایئرپورٹس سے متعلق سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ملک بھرکے ایئر پورٹ دنیا جہاں کے تمام جرائم کی ڈیل کی جگہ بن گئے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوائی اڈوں پر مسافروں سے ناروا سلوک کے معاملے کی سماعت کی۔
ڈی جی سول ایوی ایشن کی بجائے ایڈیشنل ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سے مسافروں کو سہولیات سے متعلق پوچھا تو وہ عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ صرف بھاری تنخواہ لینا ہی آپ کا کام نہیں، جب کچھ پتہ ہی نہیں تو یہاں کیوں آئے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایئر پورٹس بہت خطرناک مقام بن چکے، وہاں فارن کرنسی اور منشیات آجارہی ہیں، دنیا جہاں کے جرائم کی ڈیل ایئر پورٹس پر ہوتی ہے، کوئی کسی کو روکنے والا نہیں، کیوں کہ ان لوگوں نے وہیں ڈیل جو کرنا ہوتی ہے، ملک سے فارن کرنسی باہر جا رہی ہے اور یہ ڈیل کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مسافر ائیر پورٹس پر زمین پر پڑے ہوتے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، مسافروں کے ساتھ سول ایوی ایشن والے کیا کرتے ہیں، سب معلوم ہے۔
عدالت نے سول ایوی ایشن حکام پر برہمی کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن کو فوری طلب کر لیا،کچھ ہی دیر میں ایڈیشنل ڈی جی سول ایوی ایشن تنویر اشرف عدالت میں پیش ہوئے تو ان کی سرزنش ہوئی۔
چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ صرف دفتر میں بیٹھ کر گَدی گرم کررہے ہیں، اسسٹنٹ اور چپراسی کو بھیج دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News