Advertisement
Advertisement
Advertisement

خون دینےکی تصاویرگمراہ کن اندازمیں پیش کی گئیں

Now Reading:

خون دینےکی تصاویرگمراہ کن اندازمیں پیش کی گئیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی خون دینے کی نمائشی تصویرپرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سےشدید تنقید کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلاحی ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پرمعاون خصوصی کی خون دیتے ہوئے تصویر اپ لوڈ کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ فردوس عاشق اعوان تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون عطیہ کر رہی ہیں۔

تاہم فردوس عاشق اعوان سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں اس لیے آئیں کہ  ان کے ہاتھ پر جو ڈرپ پائپ موجود ہے وہ سرنج کے بغیر ہے تو پھر بوتل میں خون کہاں سے آیا؟

فلاحی ادارے میں کی گئی معاون خصوصی کی فوٹو شوٹ کی سوشل میڈیا پر تنقید کو لے کر فردوس عاشق اعوان نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے خون کے عطیات کے حوالے سے آگاہی کمپین کا اجراء کرنا تھا،اسی ضمن میں میڈیا کوریج ہوئی جس کی تصاویر اور فوٹیج کو میڈیا کے بعض حصوں اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن انداز سے پیش کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔

معاون خصوصی سے خون دینے کی نمائشی تصویر کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ ایک فوٹو شوٹ تھا جس پر منفی پروپیگنڈا کرکے مذاق اڑایا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نےمزیدکہاکہ ہمیں کم از کم سماجی محاذ پر دکھی انسانیت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر