
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دورہ لاہور میں تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات خودسنیں گےاور اس معاملے پر بڑا بریک تھرو ہونے کا بھی امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان نےایک اورمنصوبہ تیار کرلیا
ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور اور وزیراعلی پنجاب سے بھی وزیر اعظم ملاقات کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کے علاوہ ناراض گروپ کے تحفظات کا جائزہ بھی لیں گے۔
اس دورے میں وزیر اعظم عمران خان پنجاب کےاراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ پنجاب کی اتحادی سیاست پر بھی وزیر اعظم کی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں، حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ پریشرگروپ،اتحادی بھی ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News