Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی توڑ پروگرام دم توڑ گیا

Now Reading:

مہنگائی توڑ پروگرام دم توڑ گیا

گزشتہ روزحکومت کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں ملک میں مہنگائی پر قابوپانے کیلئےاقدامات کا فیصلہ اور تجاویزپر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اورمعاشی ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئے اعدادوشمار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کیلئے 15ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئےحکومت ہرحد تک جائے گی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا کوعام آدمی کی دسترس میں لانے کیلئےآخری حد تک جانےکےعزم کااعادہ اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کیا۔

حکومتی عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ عوام کوہمیں ریلیف دینا ہوگا، ورنہ ہمیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں،مشیرخزانہ کسی بھی مد سے پیسہ کاٹیں لیکن خریدنے کی سکت نہ رکھنے والوں کو سہولت دیں۔اس موقع پر اجلاس میں آٹے،دالوں، گھی،چاول اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومتی ترجمان اورپارٹی کےسینئر رہنماؤں سے مہنگائی پر اظہار خیال کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ  مہنگائی نے پاکستانی عوام کا جینا جس طرح محال کررکھا ہے، حکومت کو اس کا مکمل اِدراک ہے،انہوں نےعوام سےوعدہ کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی ضرورت کی اشیا ہر حال میں پہنچائیں گے، صرف یہی نہیں بلکہ غریبوں کو مفت راشن بھی دیں گے۔

راشن دینا تودور کی بات تھی یہاں تنگ دست عوام کو خریداری سے دست برداری اختیار کرلینے کا ماحول بن گیا، گذشتہ روزوفاقی کابینہ کے اجلاس میں گھی اور چینی کی قیمتیں کم کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا، ابھی حکومتی نوٹیفکیشن کے باقائدہ طور پرجاری ہونے کا انتظارہی کیا جارہا تھا کہ عوام کو مہنگائی کا ایک اور ٹیکہ لگا دیا گیا۔

Advertisement

تمام اعلانات  اوروعدوں کے بعداگلے ہی روز عوام پرمہنگائی کا بم گر گیا، جب یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن کی جانب سےملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 5 روپےاضافے کے ساتھ 170 روپے سے بڑھا کر 175 روپے کلو اور چینی کی قیمت 2 روپے اضافے کے ساتھ 68 روپے کلو سے بڑھا کر 70 روپے کلو کردی گئی۔

مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کا حکومتی دعویٰ ایک دن میں ہی ملیامیٹ ہوگیا۔ گویا جو وعدہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کودو ارب روپے کی سبسڈی دینے کا تھا وہ بھی کہیں ہوا ہوگیا۔ سبسڈی تونہ مل سکی لیکن قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

عوام کوریلیف دینے کی بات یہیں ختم نہیں ہوئی تھی کہ وفاقی کابینہ کی جانب سےملک بھر میں 10 لنگر خانے کھولنے کی بھی منظوری دی گئی۔ گویا کہ مہنگائی کی ستائی عوام حکومتی ریلیف کا لالی پوپ ملنے کے بعداب  احساس پروگرام کے تحت بنائے جانے والے لنگرخانےکا رخ کرلیں۔ غریب تو غریب اب متوسط طبقے کے لوگوں کا بھی برا حال ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر