
ایم کیو ایم کے رہنما اسد عمر اور خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صرف کراچی کے لئے اس کے حق کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ کراچی کو اس کے تمام تر حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اراکین اور حکومتی وفد کی مذاکرات جاری تھے جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم یہاں مذاکرات کرنے ہیں بلکہ ملاقات کرنے آئے ہیں شاید ہمارے سوالوں کا تسلی بخش جواب دیا جائے گا, ہم صرف کراچی کیلئے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جانب سے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ وزارت کی ایم کیو ایم کو کم اور میڈیا کو زیادہ پریشانی ہے۔
دوسری جانب حکومت کا اپنے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے مشاورت کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پرویز خٹک پرامید ہیں ہفتہ دس دن میں اتحادیوں کے تحفظات دور کرلیں گے، گورنر پنجاب اور گورنر سندھ بھی اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ عمران اسماعیل کہتے ہیں ایم کیو ایم جلد کابینہ میں واپس آجائے گی۔
پرویز خٹک کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے تشکیل کردہ تینوں حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔
کراچی تجاوزات: سندھ حکومت کا بلاول بھٹو کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھا نئی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ وزیراعظم کا ہے، سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، تحفظات جلد دور کردیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور بولے پریشانی والی کوئی بات نہیں تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں جلد غلط فہمیاں اور تحفظات دور کردیے جائیں گے۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ جلد ایم کیو ایم دوبارہ کابینہ کا حصہ بن جائے گی، آئی جی سندھ کے حوالے سے انہوں نے کہا مجھے وزیراعظم نے مشاورت کے لیے کہا،، اگر سندھ حکومت مشاورت نہیں کرے گی تو وفاق کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنا آئی جی تجویز کر دے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کچھ اتحادیوں کیجانب سے جہانگیر ترین کی مذاکراتی کمیٹی میں دوبارہ واپسی سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News