
کیماڑی سے پھیلنے والی زہریلی گیس سے ہونے والی اموات کے نتیجے میں کراچی کے ایک شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزارعبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے اور فریقین سے 11 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس کےاخراج سے 6 افراد کی اموات ہوچکیں ہیں جبکہ اب تک تقریباً 100 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
درخواست گزارعبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ نے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں، درخواست میں کے پی ٹی، حکومت سندھ آئی، جی سندھ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News