مسلم لیگ ن کےرہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا پچھلے ڈیڑھ سال سے مہنگائی کے انتظامات کیے جارہے ہیں کونسی چیز ہے جس میں ٹیکسز پر اضافہ نہیں کیاگیا، پٹرول ،بجلی،گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں اس کے بعد مہنگائی بڑھنی تھی، جب ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی تھی تو آٹے، گندم، چینی کی قیمت بھی بڑھنی تھی لیکن یہ اپریل میں بڑھنی تھی۔
رانا ثناء اللہ نےمزید کہا کہ مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ہے، مریم نواز کا حق ہے کہ وہ والد کے پاس جائیں اورعیادت کریں، حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالے، ایک بیٹی کا حق اس سے نہیں چھینا جا سکتا ، مریم نواز کے خلاف جmaھوٹا اور بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے،حکومت کی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں.حکومت اپنی پالیسیوںکو مافیا کا نام دیتی ہے۔
انہوں نے کہا نیب نےشریف فیملی کےکمپنیزدفاترپرآج دوبارہ چھاپہ مارا،نیب چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں ،سرکاری افسران سرکاری حیثیت آئینی مقاصد کیلیے استعمال کریں یہ لوگوں کو چور ڈاکو کہتے ہیں یہ خود وارداتیے ہیں،نوازشریف کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانےکے لیے چھاپہ مارا گیا، حکومت کی جانب سے انتہائی شرمناک ریلیف پیکج دیا گیا۔
واضح رہے کہ نیب شریف فیملی کے خلاف تحقیقات کررہی ہے، نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات ہو رہی ہے، مریم نواز، یوسف عباس سے بھی چودہری شوگر ملز کیس میں تحقیقات ہو رہی ہے، حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات ہو رہی ہے، شہباز شریف سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
