 
                                                                              وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ویڈیو جاری کرنے والے سیاحوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی والے بلوچستان کی سیاحت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
کراچی میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےٹورزم سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ویڈیو جاری کرنے والے سیاحوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں، سیمینارسے لوگوں کو بلوچستان سے متعلق جاننے کا موقع ملا۔
جام کمال نے کہا کہ سیاحت کے لحاظ سے بلوچستان زیادہ خوبصورت ہے ،کراچی والے بلوچستان کی سیاحت سے مستفید ہوسکتے ہیں،سیاحت کے شعبے کی ترقی سے ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔
ان کا کہناتھا کہ مکران کا ساحل انتہائی خوبصورت اور پہاڑیاں تراشی ہوئی لگتی ہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ سیاح موجود ہیں۔
جام کمال نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں ترقی کیلئے صوبائی حکومت کو مل کرکام کرناہوگا،بلوچستان حیران کن مناظر سے مالامال صوبہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 