
چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نےغیرمعینہ مدت کیلیےچھٹی کی نئی درخواست بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرسید شبرزیدی نے چھٹی ختم ہونےپردفتر آنے کی بجائے غیر معینہ مدت کیلیے چھٹی کی نئی درخواست مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو بھجوا دی۔
مشیرخزانہ اپنی سفارش کےساتھ چھٹی کی درخواست حتمی منظوری کیلیے وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چئیرمین ایف بی آر نے چھٹی کیلئے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد ان کی استعفیٰ کی خبریں گردش کرنے لگیں، شبرزیدی نے استعفیٰ دینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو استعفی نہیں بھجوایا، طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لئے رخصت پرہوں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبرزیدی نے استعفیٰ دینے کی خبر کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو استعفی نہیں بھجوایا، طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لئے رخصت پر ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News