
وزیراعظم عمران خان سے مصری وزیر دفاع کی ملاقات کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات نئی سطح پر لے جانے کا عزم بھی کیا گیا ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے مصری وزیر دفاع کو مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حالات سے آگاہ کیا اور بتایا ہے کہ 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ ہے۔
مصر کے کمانڈر ان چیف کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات
ملاقات میں مصری وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مصر پاکستان سے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اور ساتھ مصری وزیر دفاع نے پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت اقدامات نے خطے کا امن بھی داؤ پر لگا دیا ہے جس سے آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مصری صدر کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر کے تاریخی، قریبی اور بہترین تعلقات ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مصری صدر سے مکہ اور نیو یارک میں بھی گزشتہ سال ملاقاتیں ہوئیں تھیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے مصر کے وزیر دفاع اور کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی کی ملاقات۔ دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/FkUV9Ojvxt
— Govt of Pakistan (@pid_gov) February 26, 2020
قبل ازیں مصر کے کمانڈر ان چیف محمد احمد زکی نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،انسداد دہشتگردی سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
جنرل محمد احمد زکی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں اور کردار کو سراہا گیا تھا۔
کمانڈر ان چیف جنرل محمد احمد زکی کی آمد پر مسلح افواج کے چاقو چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News