Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کاٹن کی پیداوار بڑھانے کے لیے پر عزم

Now Reading:

حکومت کاٹن کی پیداوار بڑھانے کے لیے پر عزم
کردار

وزیرِ اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ زرعی ملک ہونے کے ناطے زرعی شعبے میں ریسرچ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں کپاس کی بحالی کے حوالے سے مشاورت  کی گئی۔

اجلاس میں کسان اتحاد، سیڈ سیکٹر و دیگر متعلقین کا کاٹن کی بحالی کے حوالے سے منظور کیے جانے والے روڈ میپ پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا گیا جبکہ کپاس کی فصل کو  وائٹ فلائی، پنک بال وارم  جیسے کیڑوں سے بچانے کے لئے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کہا گیا۔

 اجلاس میں ملک میں کاٹن کی موجودہ صورتحال، کاٹن کو درپیش چیلنجز پر گفتگو جبکہ پیداواری لاگت سے متعلقہ مسائل،  ریسرچ اداروں  اور سیڈ سیکٹر سے متعلقہ معاملات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی اور کپاس کی فصل کو کیڑوں  وائٹ فلائی، پنک بال وارم سے بچاؤ کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لئے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر کاٹن کے شعبے میں ریسرچ کو موثر بنانے کے لئے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی تنظیم نجبکہ سیڈ سیکٹر میں اصلاحات اور سیڈز کی منظوری کے عمل کو آسان، تیز تر اور سہل بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور کپاس کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں پر قابو پانے کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

وزیراعظم سے نئے اٹارنی جنرل کی ملاقات

اجلاس میں کہا گیا کہ پی سی سی سی  وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی، وزارت ٹیکسٹائل کے سینئر نمائندگان، کاٹن کمشنر پر مشتمل ہوگی جبکہ محکمہ زراعت کے صوبائی سیکرٹری صاحبان، ٹیکسٹائل سیکٹر کے چار نمائندگان، کاٹن جنرز کے دو نمائندگان، کاٹن ٹریڈرز کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں مطلوبہ مالی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کاٹن سیس کے ضمن میں حکومت اور ایپٹمامیں مکمل اتفاق کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے لئے ریسرچ انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور ریسرچ کے شعبے میں بہتری کے لئے تمام ضروری اقدامات بشمول کاٹن سیس ایکٹ 1923میں ترمیم کا  بھی فیصلہ  کیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ کیا، فیصلہ کاٹن کے شعبے میں ریسرچ کو مؤثر بنانے کے لیے کیاگیا۔ اجلاس میں اجلاس میں کاٹن سیزن 2020 کے حوالے سے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کا مقصد زرعی شعبے کو درپیش مسائل کو دور کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اور پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے  ملک میں کاٹن کی بحالی اور اس شعبے میں ملکی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے حوالے سے اتفاق رائے پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاٹن کی بحالی سے کسان اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو فائدہ پہنچے گا اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

Advertisement

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر خان ترین،  مخدوم خسرو بختیار ، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، عبدالحفیظ شیخ، ملک امین اسلم ، سید فخر امام، نعمان لنگڑیال، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز، کاٹن سے منسلک ماہرین، ایپٹما، سیڈ سیکٹر، ادویات، کسان اتحاد کے نمائندگان و دیگر متعلقہ افراد  بھی شریک ہوئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر