Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین سینٹ کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات

Now Reading:

چیئرمین سینٹ کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حماد بن عیسیٰ سے ملاقات ہوئی ہے۔

سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات منامہ میں سینیٹروں کے ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمادبن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات میں کہی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید توسیع دینے کے وسیع تر مواقع ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے وفد کے ہمراہ بحرین کی کونسل آف ریپریزینٹیٹو نائب وزیراعظم شیخ محمدبن مبارک الخلیفہ اوربحرین کی نیشنل گارڈ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمدبن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Advertisement

ان ملاقاتوں میں چیئرمین سینیٹ نے تجارتی اوراقتصادی سطح پرتعاون کے نئے مواقع کی تلاش کرنے کی ضرورت پربھی زوردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں اورحکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر