
وزیراعظم عمران خان کا چین کے صدر ژی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر ژی جن پنگ کو ٹیلی فون کر کے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں چین کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی طرف سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیر اعظم عمران خان اور چین کے صدر نے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے جبکہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے لئے پاک چین کے عوام کے درمیان قریبی رابطے کو فروغ دینے اور ا علیٰ سطح کے وفود کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کرونا وائرسے ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر چین کے صدر کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس جان لیوا وبا کی روک تھام اور قابو پانے کے لئے چین کی طرف سی کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا۔
عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کوششوں میں پاکستان کے عوام اور حکومت چین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اس بیماری کی روک تھام کے لئے چین کے بروقت مؤثر اور دور رس اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کرونا وائرس سے بچائو کے لئے چین کے عوام کی مدد کرنے کے لئے فیلڈ ہپستال اور ڈاکٹروں کی ٹیم چین بھجوانے کی پاکستان کی پیش کش کا بھی اعادہ کیا۔
عمران خان نے اس مشکل گھڑی میں پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے چین کے پختہ عزم اور خصوصی انتظامات کو بھی سراہا۔
کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 2100 سے تجاوز کرگئی
وزیراعظم عمران خان نے یقین ظاہر کیا کہ چین وہاں پاکستانی شہریوں اور طلباء کی دیکھ بھال کے لئے بہترین ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔
اس موقع پر چین کے صدر ژی جن پنگ نے اس نازک وقت میں پاکستان کی طرف سے چین کی حمایت پراظہار تشکر کیا اور کہا کہ چین کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مؤثر، بروقت اور بھرپور اقدامات کررہا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ چین پاکستانی طلباء کے ساتھ اپنوں جیسا سلوک کر رہا ہے اور ان کی حفاظت، صحت اور بھلائی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
چینی صدر ژی جن پنگ نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی شراکت داری کونئی بلندیوںتک لے جانے کے چین کے عزم کا اظہار کیااور کہاکہ ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سی پیک اہم ثابت ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News