اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوابی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، موجود حکومت کی پالیسویوں کے بدولت بہت جلد ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ صوابی کے عوام نے مجھے جو مقام دلایا ہے میری بھی کوشش ہو گی کہ میں آپ کے اعتماد پر پورا اتر سکوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجود حکومت نے سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے مختص کیے ہیں جبکہ سی پیک صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں ایک اہم سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود حکومت عوامی فلاح کے کام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، رشہ کئی اکنامک زون کا سب سے زیادہ فائدہ خیبر پختونخواہ اور صوابی کی عوام کا ہوگا
اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ موجود حکومت کے معیشت کی بہتری کے مرتب کی گئیں پالیسویوں کی بدولت بہت جلد ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔
پارلیمان شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی، اسد قیصر
واضح رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی سٹرٹیجک پلان 23-2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمان شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی کیونکہ یہ ایک بالادست ادارہ ہے جہاں عوام کے معاملات پر بات کی جاتی ہے۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے ارکان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ انہیں عوام کی طرف سے عوام کےلئے منتخب کیا جاتا ہے۔
اپنے بیان میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے مزید کہا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں کو فعال بنانے کےلئے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
