Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

Now Reading:

وزیر اعظم سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
سیکریٹری جنرل

وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال زیر غور آئی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کے چالیس سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغان پناہ گزینوں کی کامیاب واپسی کے لیے  افغانستان میں قیام امن کے عزم کی تجدید کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ پاکستان بدستور سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا ملک ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا چاہیے کہ پاکستان کی خدمات کے مقابلے میں بین الاقوامی تعاون انتہائی کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری مشترکہ ذمہ داری کے طور پر اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا افغانستان میں قیامِ امن کی تجدید پر زور

 یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں ایئر پورٹ پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اپنے دورے کے حوالے سے ایک بیان میں کہنا تھا  کہ اکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوامِ متحدہ کا قابلِ بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے،دورۂ پاکستان کا مقصد امن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر