
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کے ہمیشہ سیاسی حل پر زور دیا ہے۔
افغان امن عمل معاہد ے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طالبان اورامریکا کے درمیان دوحا معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ امن معاہدہ دہائیوں سےجاری جنگ کے خاتمے اور امن و مفاہمتی عمل کانقطہ آغازہے۔مذاکرات چاہے جتنے پیچیدہ ہوں امن کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں ۔
فریقین یقینی بنائیں کہ معاہدے کو سبوتاز کرنے کےخواہاں عناصر کوئی موقع نہ پا سکیں۔ میری دعائیں اہل افغانستان کےساتھ ہیں جو 4 دہائیوں تک قتل وغارت گری کی آگ میں جلتے رہے۔پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئےاس معاہدے کی بقاء و کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئےمکمل پرعزم اور تیار ہے۔
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 29, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو معاہدے کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے چوکنا رہنا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چار دہائیوں سے خون خرابے سے دوچار افغانیوں کے لیے امن کی دعا کرتا ہوں۔افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان دو دہائیو ں پر محیط طویل جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے ہیں جس کے تحت امریکی افواج 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل انخلاء کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News