Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کے پاس خوشی سے نہیں جایا جاتا

Now Reading:

آئی ایم ایف کے پاس خوشی سے نہیں جایا جاتا
ریلیف پیکیج

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کاکہناہےکہ جو لوگ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی راہداریوں میں نہیں گھس سکتے وہ اب آئی ایم ایف پرتنقید کررہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر حکومت پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2008اور2013کی حکومتیں بھی آئی ایم ایف کے پاس گئی تھیں، انہیں اب تنقید زیب نہیں دیتی، آئی ایم ایف کے پاس خوشی سے نہیں جایا جاتا، حالات مجبور کرتے ہیں۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نےکہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کو آئی ایم ایف کا نمائندہ کہا گیا جس پر افسوس ہوا، پاکستان کو رضا باقرپہ فخر ہونا چاہیے، گورنر اسٹیٹ بینک بہت قابل شخص ہیں جو ایمانداری سے آئی ایم ایف میں تعینات ہوئے، انہوں نے ملک کے لیے آئی ایم ایف کی نوکری کو ٹھکرایا، آئی ایم ایف میں رکن قومی اسمبلی کا بندہ ہونے پر نوکری نہیں ملتی، جو لوگ آئی ایم ایف کی راہداریوں میں نہیں گھس سکتے وہ اس کے بڑے بڑے عہدے داروں پر تنقید کر رہے ہیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 72 سال میں ملک کا ایک بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا، ہم ٹیکس اکھٹا کرنے کے نظام میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ا نہوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں لوگوں کی امیدیں پوری نہیں ہوئیں، اگر ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے تو ہمیں لوگوں پر خرچ کرنا ہوگا، یہ نہیں ہو سکتا کہ لوگ پسماندہ ہوں اور ملک ترقی یافتہ ہو۔

Advertisement

عبدالحفیظ شیخ نے مالی بحران کو ٹالنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سویلین حکومت کے بجٹ میں 40 ارب روپے کمی کی گئی، فوج کا بجٹ منجمد کرنے میں آرمی چیف جنرل باجوہ نے حکومت کی حمایت کی۔

مشیر خزانہ نےمزید کاہ کہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی، ایوان صدرمیں وزیر اعظم آفس کے اخراجات کم کئے گئے، کوئی حکومت ایسے سخت فیصلے نہیں کر سکتی تھی لیکن ہم نے یہ کام کیے، سخت بجٹ دیا اور سخت اہداف رکھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر