
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت کا ہر دن عوام الناس کے لئے جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا اعتراف پیپلز پارٹی کے کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دینے پر مہر تصدیق ہے، عوام خوب جانتے ہیں پی ٹی آئی مافیاز کی کارندہ ہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک صرف حکومتی شراکت داروں کی “سرمایہ کاری “کیلئے پرکشش ہے جبکہ وزیراعظم نے سرکاری ملازمت کو تباہی قرار دیکر مان لیا ایک کروڑ نوکریوں کا دعوی جھانسہ تھا۔
سید نیر حسین بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مالیاتی مفاداتی گروپس کو سرکاری سرپرستی اور مددگاری حاصل ہے ، حیرت ہےکس منہ سے محروم اور بے سہارا بچوں کی زمہ داری لینے کی بات کی گئی۔
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سچ یہی ہے وزیراعظم کے “سونے” کی وجہ سے ہی ملک پر ہوشربا قرضے بڑھ رے ہیں اور اگر قومی عوامی معاملات سے لاتعلق عمران خان بروقت “جاگتے” تو قرضے اتر جاتے۔
ملک کا ہرطبقہ نالائق حکومت سےنجات چاہتا ہے،نیر بخاری
واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا تھا کہ ملک عملی طور پر آئی ایم ایف کا ذیلی دفتر بنا دیا گیا ہے، ٹیکسوں میں جکڑی قوم پر 200ارب کے نئے ٹیکسوں کا حکمنامہ مسترد کرتے ہیں
نیر بخاری نے کہا تھا کہ حکمران اپنا بوجھ عوام الناس پر ڈالنے کے درپے ہیں، ملکی خزانے کی کنجیاں پہلے ہی آئی ایم ایف کے حوالے ہیں
نیر بخاری نے بھی کہا تھا غریت خاتمے کے جھوٹے دعویدار دراصل غریب مکاؤ پالیسی پر گامزن ہیں اورملک کو بیرونی قرضوں میں جکڑنے والے ملک و ملت کی مشکلات کا سبب بن رہے ہیں جبکہ افراط زر میں اضافہ اندرونی عوامل کے باعث ہی پہلے ہی بیرونی اور اندرونی ہوشربا قرضے لئے جا چکے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو آئینی انسانی معاشی حقوق کی بحالی کیلئے موثر آواز ہیں روٹی روزگار چھت چھن جانے والوں کی حمایت سے کوئی نہیں روک سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News