Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیگم صفدر نے بہت خدمت کرلی، اب بیٹوں کو موقع دیں

Now Reading:

بیگم صفدر نے بہت خدمت کرلی، اب بیٹوں کو موقع دیں
فیاض الحسن

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان نے بہت خدمت کرلی، اب بیٹوں کو موقع دیں۔

مریم کو والد کے پاس آنے دیا جائے، شہبازشریف کا مطالبہ

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیراعظم کی صحت کے بارے میں تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں کی وجہ سے ہی آج نواز شریف کی صحت کا یہ حال ہے، بیگم صفدر اعوان نے بہت خدمت کرلی، اب بیٹوں کو موقع دیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کا اصل مسئلہ بیماری نہیں، اپنے ٹبر کو احتساب سے بچانا ہے،حکومت آلِ شریف کی شاہی خواہشات کا مزید احترام نہیں کر سکتی۔

Advertisement

وزیراطلاعات پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کو بچانے کے لیے آلِ شریف نت نئی تاویلیں پیش کر رہی ہے، بیگم صفدر اعوان کی غیر موجودگی میں نواز شریف کی علاج نہ کروانے کی ضد ڈرامے بازی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان مجرم ہیں، ایسے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدلیہ اور حکومت نے ڈاکٹر عدنان اور مریم اورنگزیب کے واویلے کے بعد انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو علاج کے لیے لندن جانے کی اجازت دی تھی۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں بیگم صفدر اعوان کی آمد کے بعد نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ جاتی تھی،ایسے میں بیگم صفدر اعوان کا لندن نہ جانا ہی نواز شریف کے لیے بہتر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب عدالتیں انہیں پکار رہی ہیں لیکن یہ بھائی، بیٹوں، سمدھی اور سارے خاندان سمیت لندن میں بیٹھے مزے کر رہے ہیں، ایسی کونسی خاص تیمارداری ہے جو بیگم صفدر اعوان نے کرنی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر