Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی اب ملکی سیاحت کے فروغ پر نظر

Now Reading:

وزیر اعظم کی اب ملکی سیاحت کے فروغ پر نظر
انتخابات

انتخابات

وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے ایک ایک سیاحت کے مقامات کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سیاحتی مقامات کے پیش نظر الگ الگ زونز پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس میں بلند چوٹیاں و حسین وادیاں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان زون میں شامل ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق پنجاب اور سندھ کے عظیم تاریخی مقامات کو الگ زون بناکر سیاحت فروغ دی جائے گی جبکہ کلین،گرین اور ماحول دوست ٹورازم پالسی تمام زونز کے لئے یکساں ہوگی۔

بجلی کی قیمتوں میں استحکام لانے کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے ساحت کے حوالے سے چاروں صوبوں سے 2 ماہ میں ویژن ماسٹر پلان مانگ لی ہے اور ساتھ ہی وزیر اعظم نے ماسٹر پلان میں ساحلی علاقے ،پہاڑی سلسلے اور تاریخی ورثہ شامل کرنے کی ہدایت بجی کی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق فیصلے وزیر اعظم کی زیر صدارت آج سیاحت کے حوالے سے اہم اجلاس میں کئے گئے جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، زلفی بخاری، ملک امین اسلم اور عمرانہ ٹوانہ شریک ہوئے ہیں جبکہ وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں سیاحت کے عالمی ماہرین شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون زلفی بخاری نے ہیریٹیج، بیچ، اور ماونٹین ٹورازم پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹورازم کے حوالے سے دنیا کا آئیڈیل ترین ملک ہے جہاں شاندار پہاڑی سلسلے اور قدرتی حسین وادیاں عظیم نعمت ہیں اور سیاحت کے فروغ سے صنعت ترقی کرے گی نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے نئی راہیں کھلیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر