انھوں نے مزید لکھا کہ ہمارے میدان سجے اور بین الاقوامی ستارے پاکستان آئے، ہم بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہادرعوام ،مسلح افواج، پولیس کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمر ہے۔
یہ پاکستان کے بہادرعوام ،مسلح افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمر ہے۔ رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اور بین الاقوامی ستارے پاکسان آئے۔بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔#PSLV #PSL5ComesPakistan
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 21, 2020
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے،یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے۔یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 21, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News