
وزیراعظم عمران خان نے بتادیا ہے کہ شبر زیدی وزارت میں چھ ماہ کے لئے آئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے ساتھ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے جانے کی خبروں کی بھی تردید کردی اور یہ بھی بتادیا کہ چیئر مین ایف بی آر چلے گئے ہیں وہ صرف چھ ماہ کے لئے آئے تھے۔
اجلاس مین عمران خان نے معاشی ٹیم کو چیئرمین ایف بی آر کے لئے موزوں شخص لانےکی ہدایت بھی کردی ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق نیشنل ایکشن پلان لانچ
واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے خرابی صحت کی بنا پر رخصت لے رکھی تھی جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ممبر ایڈمن اور گریڈ 22 کی آفیسر ان لینڈ ریونیو نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا تھا۔
شبر زیدی
شبر زیدی ایک مقبول شخصیت ہیں، پاکستان کے پروفیشنل اور کاروباری حلقوں سے ان کا بڑا تعلق ہے اور پوری انڈسٹری کو ان پر اعتماد ہے اس لحاظ سے عمران خان کا یہ بڑا پاپولر فیصلہ بنا تھا۔ شبر زیدی کی تقرری کے بعد حکومت نے ایک ایمنسٹی سکیم جاری کی۔ ٹیکس اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 26 لاکھ ہو چکی ہے، ٹیکسٹائل سمیت زیرو ریٹنگ صنعتوں کی ٹیکس چھوٹ واپس لے کر 17 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کر دیا۔
شبر زیدی کا خواب یہ تھا کہ وہ ایف بی آر کو نیا جنم دیں گے ٹیکس کلیکشن کو آٹو میشن کی طرف لے جانا ان کی ترجیح تھی۔ پچھلے ایک مہینے کے دوران ان کی علالت کی جو خبریں آئی ہیں اور اس کے بعد وہ جس طرح رخصت پر چلے گئے ہیں اس نے سنگین مسائل پیدا کر دیئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News