Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم سے ملاقات

Now Reading:

زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم سے ملاقات
زلمے خلیل

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق افغان مصالحتی عمل کے بارے میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پیر کی رات اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور افغان امن عمل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  تھا جبکہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ آمد پر زلمے خلیل زاد کا خیرمقدم کیا۔

Advertisement

خطے میں امن کے لئے پاکستان اپنی مثبت کوششیں جاری رکھے گا، وزیرخارجہ

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کےحل کے لئے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا، افغان امن ومفاہمتی عمل کےلئے پاکستان مثبت کوشش جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا  تھا  کہ افغان مسئلے کے حل کے لئے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا، خطے میں امن اور مفاہمتی عمل کے لئے پاکستان اپنی مثبت کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لئے مرحلہ وار، وسائل اور وقت کے تعین پر مبنی خاکہ تیار کرنا ہوگا ۔

شاہ محمود قریشی  سے ملاقا ت میں ا مریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی دیکھ بھال اور امن کی کوششوں کی تعریف کی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر