
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آٹے چینی کے سمگلروں کی گرفتاری کے لئے وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا کہ کون لوگ ملوث ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ آٹے، گندم اور چینی کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہوگا۔
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث درست ثابت ہوا اور رپورٹ چھپائی جائے تو صاف ہے کہ حکومت کے ہاتھ صاف نہیں ۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مزید کہا کہ قوم کو آٹا، چینی، ٹیکس اور قرض چوری کا حساب دئیے بغیر آپ کی جان خلاسی نہیں ہوگی، رپورٹ سامنے نہ لاکر نیازی صاحب نے مجرموں کا ساتھی ہونے کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران بدستور جاری ہے، چکی پر فی کلو آٹا 70 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 20 کلو کا تھیلا بھی نایاب ہے۔
وزیراعظم عمران خان نےصوبائی حکام کوہدایات جاری کی تھیں کہ وہ مہنگی اشیائے خوردونوش کا تدارک کرتے ہوئے عوام کوسستی اشیاکی فراہمی یقینی بنائیں اورناجائزمنافع خوروں کےخلاف کارروائی کریں۔
آٹا بحران، وزیراعظم نے حکومتی غفلت تسلیم کرلی
ملک بھر کےچاروں صوبوں اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹےکاشدید بحران پیدا ہونےکےبعدیہ معاملہ بھی سیاست کی نذرہوگیاہےجہاں تحریک انصاف کی زیرقیادت وفاقی اورپنجاب وخیبرپختونخواکی صوبائی حکومتیں اس بحران کا ذمےدارگندم کی کمی کےسبب سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کو قراردےرہی ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں جاری آٹا بحران پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں از خود یہ تسلیم کرتا ہوں کہ ملک میں جاری آٹا، چینی اور سیگر بحرانات کے ذمیدار موجودہ حکومت ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ آٹا اور چینی ہماری کوتاہی سے مہنگے ہوئے، اس معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔
تقسیم صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ آٹا اور چینی مہنگے ہونے کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ کس نے فائدہ اٹھایا، میرا وعدہ ہے چیزیں مہنگی کرکے پیسے بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News