
Former Pakistani Deputy Interior Minister Talal Chaudhry waves as he leaves the Supreme Court building in Islamabad, Pakistan, Thursday, Aug. 2, 2018. On Thursday, Pakistan’s top court barred Chaudary from holding office for the next five years for insulting judges in a speech last March. (AP Photo/B.K. Bangash)
طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مخالف بیانات دے کر فواد چوہدری کا وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا ارمان پورا نہیں ہوگا۔
تفصیلات5 کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فوادچوہدری کابیان نوازشریف نہیں بلکہ پنجاب حکومت کے خلاف ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری نے پنجاب حکومت، یاسمین راشد، سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ فواد چوہدری پنجاب حکومت سے ذاتی حساب برابر کرنے کےلیے نوازشریف کے کاندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں،عدالت کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس جمع کرائی گئیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ آخر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں؟
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے و الے میڈیکل ٹیسٹ پاکستان کےٹیسٹ سے مختلف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News