
وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی )لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ون آن ون ملاقات کی جس میں قومی سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ااس ملاقات میں ادارے کی پیشہ وارانہ امور اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
بے سہارا اور غریب لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں، وزیرِ اعظم
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی پی ایم ہاؤس میں ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد 18 جنون کو انٹر سروز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید نے وزیراعظم سے پہلی ملاقات کی تھی۔
اس پہلی ملاقات میں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنےپر مبارکباد پیش کی تھی۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے،جن لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ان میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News