Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، کیماڑی اوراطراف میں زہریلی گیس سےمزید6افرادجاں بحق

Now Reading:

کراچی، کیماڑی اوراطراف میں زہریلی گیس سےمزید6افرادجاں بحق

کراچی کےعلاقے کیماڑی  اوراطراف کے علاقوں میں زہریلی پراسرارگیس سے مزید6 افراد جاں بحق ہوگئے، کیماڑی اور اطراف کے علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی جبکہ گیس سے متاثرہ افرادکی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی۔

زہریلی گیس سے دیگر قریبی علاقے بھی متاثر ہورہے ہیں، شبہ ظاہرکیاجارہاہے کہ یہ زہریلی گیس بندرگاہ پر لنگر انداز ایک امریکی بحری جہاز سے نکل رہی ہے۔

ڈاکٹرعطاء الرحمٰن کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس سویا بین کے ذرات سے پھیلی، ہوا میں آلودگی بحری جہاز سے سویابین کی آف لوڈنگ سے پیدا ہورہی تھی اور یہ اپ لوڈنگ اب رکوادی گئی ہے۔

زہریلی گیس سے ریلوے کالونی، جیکسن مارکیٹ، مسان چوک اور ٹاورسمیت کئی علاقے متاثر ہوئے جہاں کے مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، جہاں بچے، بوڑھے، جوان اور عورتیں زہریلی گیس کے اثرات سے بچنے کیلئےماسک لگاکر رہنے پر مجبور ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فضا میں بدبو، گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن محسوس ہو رہا ہے۔

کلفٹن، ڈیفنس،باتھ آئی لینڈ میں ناگوار بدبو پھیلنے پر اسکولوں میں چھٹی کر دی گئی، زہریلی گیس کے خوف سے ٹاورکے علاقے میں دکانیں بند ہیں، جبکہ دفاترا ور فیکٹریوں میں حاضری معمول سے کم اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی، خوف کے باعث شہریوں نے تقریبات ملتوی کردی جبکہ بعض علاقوں سے نقل مکانی بھی شروع ہوگئی ہے۔

Advertisement

کیماڑی میں زہریلی گیس سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کے باوجود مبینہ حکومتی بے حسی علاقہ کا مکینوں نے شدید احتجاج کیا، مشتعل افراد نےجیکسن مارکیٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کا معمہ حل ہوگیا۔

زہریلی گیس سویا بین کے مرکبات سے پھیلی۔ وزیر اعظم کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے تصدیق کی ہے کہ کیماڑی میں کئی لوگوں کی موت سویا بین کے مرکبات سے پھیلنے والی گیس سے ہوئی۔

ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ ہوا میں آلودگی کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز بحری جہاز سے سویابین کی آف لوڈنگ سے پیدا ہورہی تھی اور یہ اپ لوڈنگ اب رکوادی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں لوگ ماسک استعمال کریں ،متاثرہ علاقے میں ہواکو صاف ہونےمیں چار پانچ دن لگیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر