Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور: ڈولفن اہلکار گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا

Now Reading:

لاہور: ڈولفن اہلکار گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا
لاہور: ڈولفن اہلکار گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا

گزشتہ  روز لاہور کے علاقے  کمہان انٹر چینج  کے قریب ڈولفن  پولیس  کے اہلکار صفدر کی  نمازِ جنازہ آج لاہور میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پتنگ بازی کا خونی کھیل تاحال جاری ہے۔ جمعہ کے روز لاہور کے علاقے کماہاں انٹرچينج کے قريب ڈولفن پولیس کا اہلکار گلے پرڈور پھرنے سےجاں بحق ہوگيا۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ تھم سکا۔ پتنگ بازی کے خونی کھیل نے ایک اور جان نگل لی۔ پتنگ بازی کے خاتمے پر عملدرآمد کروانے والا ہی اس دفعہ اس خونی کھیل کا نشانہ بن گیا۔

لاہور: ڈولفن اہلکار گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا

متوفی ڈولفن اہلکار صفدر برکی کا رہائشی تھا اور ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

Advertisement

پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق

 متوفی اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

تھانہ نشتر کالونی میں ڈولفن پولیس فورس کے اہلکار محمد صفدر کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ رات دو بج کر 15 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب محمد صفدر رنگ روڈ کے قریب پہنچا تو نامعلوم سمت سے آنے والی ڈور گلے پر پھرنے سے موت واقع ہوئی۔

پولیس کے مطابق محمد صفدر کو فوری طور پر جنرل ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈولفن فورس کا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاسکا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔

Advertisement

تھانہ نشتر کالونی کے اے ایس آئی محمد اکرم کے مطابق ڈولفن اہلکار محمد صفدر کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد جسد خاکی کو ڈولفن ہیڈ کواٹر والٹن لے جایا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہلاک ہونے والے ڈولفن اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غفلت برتنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر