
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے مالی سال 2019-2018 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 82 جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔
سیاسی جماعتوں کی جانب سے جمع کروائی گئیں تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف 22 کروڑ 53 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔
تحریک انصاف کے اثاثوں میں گزشتہ 1 سال کے دوران 9 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ 1 سال میں 50 کروڑ 87 لاکھ سے زائد اخراجات ہوئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آمدن سے زائد اخراجات ہوئے تاہم پارٹی چیئر مین عمران خان نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ کے الزام کو مسترد کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا چندہ ملا جبکہ 2 کروڑ سے زائد کے اخراجات کیے اور آمدن 57 لاکھ ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے بھی آمدن سے زائد اخراجات ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے۔مسلم لیگ ن کی 1 کروڑ 55 لاکھ روپے آمدن ہوئی اور 20 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے پاس 4 کروڑ 19 لاکھ کے اثاثے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان نے چندے کی مد میں 4 کروڑ 79 لاکھ روپے اکٹھے کیے۔
جماعت اسلامی پاکستان 90 لاکھ 18 ہزار روپے کے اثاثوں کی مالک ہے جبکہ مسلم لیگ ق کے پاس 4 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔
شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہے۔شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کے پارٹی اکاونٹ میں صرف ڈھائی لاکھ روپے موجود ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس 2 لاکھ 31 ہزار روپے کا بینک بیلنس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News