Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی خاتون ڈیزائنربین الاقوامی ایوارڈ کےلئےمنتخب

Now Reading:

پاکستانی خاتون ڈیزائنربین الاقوامی ایوارڈ کےلئےمنتخب
پاکستانی

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سےگریجویشن کرنے والی اقصٰی جمال نےپاکستان کا نام روشن کردیا۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےڈیپارٹمنٹ’اسکول آف آرٹ سائنس اینڈ آرکیٹیکٹ‘ سےگریجویشن کرنے والی اقصی جمال نے بین الاقوامی پلیٹ فارم ’لیکسس ڈیزائن ایوارڈ‘ کےدنیابھرسےحصہ لینےوالوں کی فائنل لسٹ میں جگہ بنالی۔

Advertisement

اقصٰی اس اعزاز کو پانے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔اقصی نے ایک ایسی سلائی مشین متعارف کروائی ہے جو بینائی سے محروم افراد کے لیے فائدہ مند ہے۔

 

لیکسس ڈیزائن ایوارڈ کےلئےدنیا بھر کے چھ ڈیزائنرزمیں اقصی کے پروجیکٹ کو بھی منتخب کیا گیا ۔

دیگر منتخب ہونے والے ڈیزائنرزکاتعلق امریکا، کینیا، چین، برطانیہ اور روس سے ہے۔

اقصٰی کا ’پرسویٹ‘ نامی پروجیکٹ نابینا افراد کی صلاحیتوں کوابھارنے میں مددگارثابت ہوگا۔

Advertisement

اقصی

اقصٰی کا اپنے پروجیکٹ کے بارے میں کہنا ہے کہ ’پاکستان میں 45 فیصد آبادی ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں کام کرتی ہے تاہم بینائی سے محروم افراد کے لیے ان صنعتوں میں ملازمت کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے۔‘

اقصٰی کامزیدکہناتھا کہ ان کی مشین ’پرسویٹ‘ نابینا افرادکےلیےسودمند ثابت ہوگی، نابینا افراد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اوران کےلیےماہانہ آمدنی کاحصول بھی ممکن ہوگا۔

اقصٰی کا اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کہنا ہے کہ انہیں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے میں بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

Advertisement

I am honoured and privileged to be selected as one of the six finalists from all over the world for Lexus Design Award 2020. Thank you Lexus International for giving me the opportunity to attend a mentorship program in NYC. Can’t thank Allah enough for giving me a chance to follow my dream and represent my country on a global platform. I hope to work hard for Milan Design Week and display my work there! #lexusdesignaward

A post shared by Aqsa Ajmal (@aa.industrialdesigner) on

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں ان کا کام میلان ڈیزائن ویک میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے۔

Advertisement

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لیکسس انٹرنیشنل کی جانب سے نیویارک میں مینٹور شپ پروگرام کے لیے شرکت کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر