واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی لیپہ اور کیانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے جوان امتیازعلی شہید ہوگئے۔ شہید امتیازعلی ضلع نوشہرہ کے گاوں پبی کے رہائشی تھے۔
پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے، بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
ایل او سی پر فائرنگ، 1 شہری زخمی
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔
رواں ماہ کہ آغاز میں بھی ستوال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News