Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

Now Reading:

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد
سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی توسیع کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کیا ہے۔

نوازشریف کی طرف سےضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی جوکہ پنجاب کابینہ نےمستردکردی ہے۔ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی نے آج کابینہ کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔

کابینہ کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ نواز شریف بورڈ اور کمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہیں کرسکے ہیں۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف اپنے علاج کے سلسلے میں ضمانت پر رہا ہو کر برطانیہ میں مقیم ہیں۔

Advertisement

نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی موجود ہیں جو نواز شریف کی تیمار داری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارات استعمال کریں۔

اس سے قبل خصوصی کمیٹی نے نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہیں اگر وہ بیمار ہوتے تو ہسپتال میں داخل ہوتے انہیں کوئی ایمرجنسی بھی پیش نہیں آئی۔

راجہ بشارت نے کہا کہ ہم نے 16 ہفتے ہم نواز شریف کو توسیع دے چکے ہیں، نوا زشریف 16 ہفتوں میں ایک دن کے لئے بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے،نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ عدالت کرے گی ہم نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کبھی نواز شریف کے باہر جانے کی حمایت نہیں کی،کسی اسپتال میں نواز شریف کا داخل نہ ہونے کا مطلب ہے کہ کوئی خطرہ نہیں، ہم نواز شریف سے مسلسل رپورٹس مانگتے رہے،نواز شریف کی صحت پاکستان میں بہتر ہو رہی تھی۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کا آپریشن 24 فروری کو ہونا ہے لیکن آپریشن نہیں ہوا، یہ بات ہم نے نہیں کی تھی ، نواز شریف نے اپنی ماں کو بھی لندن بلا لیا، اب وہ واپس نہیں آ سکتے.

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر