Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا فری لانسرز کو مراعات دینے کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم کا فری لانسرز کو مراعات دینے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ٹی ملک کا مستقبل ہے لہذا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان  کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین پرائم منسٹر ٹاسک فورس برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈاکٹر عطا الرحمن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کامرس، کابینہ اور فنانس ڈویژن کے سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعظم کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب صدیقی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ خصوصاً آئی ٹی سیکٹر میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کی سہولت کاری اور فری لانسرز کو مراعات دینے  جبکہ  ملک میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات بڑھانے اور آئی ٹی سیکٹر سے ٹیکس مراعات، نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری آئی ٹی نے کہا  کہ آئی ٹی شعبے کے فروغ کے لئے ایک جامع ایکشن پلان ترتیب دیا جا چکا ہے اور تمام متعلقہ وزارتوں کو ذمہ داریاں تفویض کی جا چکی ہیں۔

Advertisement

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے نمائندے کا اجلاس میں کہنا تھا   کہ فری لانسرز کے لئے ترسیلات زر کی ماہانہ حد پچیس ہزار ڈالر تک بڑھانے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد آئندہ دو دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ ترسیلات زر کی مد میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ فری لانسرز کو موصول شدہ رقوم پر زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں اور بیرونی کرنسی کی ملکی کرنسی میں تبدیلی انٹر بنک ریٹ پر میسر آئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پیمنٹ گیٹ وے کے قیام کا عمل اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ ایف بی آر کی نمائندہ نے وزیرِ اعظم کو آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے ٹیکس میں دی جا نے والی مراعات پر بریفنگ دی۔

بے سہارا اور غریب لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں، وزیرِ اعظم 

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  عمران خان  نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور حکومت آئی ٹی سیکٹر میں قابل نوجوانوں کی ہر ممکن طریقے سے سہولت کاری کے لئے پرعزم ہے جبکہ فری لانسرز کی سہولت کاری اور ان کو مراعات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم نے  یہ بھی کہا کہ نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے، آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسرآئیں گے۔

اجلا س میں وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اہم معاملات مثلاً اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام ، فائیو جی سپیکٹرم کے اجرا، ملک کے بڑے شہروں میں فائبرایزیشن کے ذریعے ٹاورزکو ملانے و دیگر اہم معاملات کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی مفصل روڈ میپ آئندہ ایک ہفتے میں ترتیب دیا جائے تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر