Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیاہے، سراج الحق

Now Reading:

وزیراعظم نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیاہے، سراج الحق
پی آئی اے طیارہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قوم کو سبز باغ دکھا کر ملک کو دلدل میں دھکیل دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے دیدہ دانستہ آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کر کے عوام سے خوشیاں اور مسکراہٹیں چھین لی ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی نے  کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے حکمرانوں کے خلاف عوام کے غیظ و غضب میں اضافہ ہورہاہے  جبکہ آٹے ، چینی کے بحران پیدا کرنے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں ۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم باہرکے دوروں پر زیادہ خوش رہتے ہیں ، واپس آتے ہیں تو ان کی ڈپریشن میں اضافہ ہو جاتاہے ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ  روزگار اور ملازمتیں دینے کے خواب دکھا کر حکومت لوگوں سے ان کے روزگا ر چھین رہی ہے ، احتساب کا خواب دکھانے والے عوام کی عدالت میں لاجواب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

سراج الحق نے  اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کسی ایک شعبہ میں بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی ۔

کشمیر حکمرانوں کا نہیں ،پاکستان کا مسئلہ ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  مزید کہا کہ چوروں کوگریبانوں سے پکڑنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم چپ سادھے بیٹھے ہیں ، اب لڑائی الیکشن کی نہیں رہی بلکہ پاکستان کو بچانے کی لڑائی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ وزیراعظم کے قوم سے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں، موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائے گی ۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہ پی ٹی آئی کے سونامی نے لوگوں سے روزگار ، چھت اور اب نوالہ چھیننا شروع کردیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم
شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر