Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیماڑی میں 14 اموات کی وجہ سویابین ڈسٹ قرار

Now Reading:

کیماڑی میں 14 اموات کی وجہ سویابین ڈسٹ قرار

کراچی میں زہریلی گیس سے 14 ہلاکتوں کا معمہ حل نہ ہوسکا، تاہم وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں اموات کی وجہ سویابین ڈسٹ کو قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں سویا بین کے کنٹینر یا جہاز کو پورٹ سے دور رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کراچی، کیماڑی اوراطراف میں زہریلی گیس سےمزید6افرادجاں بحق

ذرائع کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے سویا بین ڈسٹ سے ہلاکتوں کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

 ڈائریکٹر جنرل پلانٹ پروٹیکشن فلک ناز کا کہنا ہے کہ امریکا سے درآمد سویا بین پر آف لوڈنگ سے قبل کیڑے مار ادویات کا سپرے نہیں کیا گیا۔

Advertisement

شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے بھی سویا بین سے لدے جہاز میں زہریلی گیس کی خبروں کی تردید کر دی۔

ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے اس بات کا پتا لگا لیا کہ امریکا سے سویا بین لانے والے بحری جہاز کو کس نے کلیئر کیا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے پلانٹ پروٹیکشن محکمے نے درآمدی سویا بین کو آف لوڈ کرنے کی اجازت دی تھی، اس محکمے کی جانب سے سویا بین صرف تیل بنانے کے استعمال کے لیے اجازت دی گئی، پلانٹ پروٹیکشن محکمہ اس خدمت کی فیس بھی وصول کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے 14 اموات دراصل سویابین لانے والے امریکی جہاز ہرکولیس سے گرد پھیلنے کی وجہ سے ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر