Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نازی ازم کی وارث جماعت کے ہاتھوں میں گر رہا ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

بھارت نازی ازم کی وارث جماعت کے ہاتھوں میں گر رہا ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو نازی ازم کی وارث  جماعت آر ایس ایس کے ہاتھوں میں گرتا دیکھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر عمران خان نے کہا کہ آج ہم جوہری صلاحیت کی حامل 1 ارب سے زائد انسانوں پر مشتمل ریاست بھارت کو نازی ازم کی وارث  جماعت آر ایس ایس کے ہاتھوں میں گرتا دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا  کہ نفرت کی بنیاد پر نسل پرستانہ نظریات کا حامل گروہ جب بھی غالب آتا ہے تو قتل و غارت گری اور خونریزی کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے گذشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے نکل آیا تو خونریزی میں شدت آئے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کشمیر آغاز تھا، آج ہندوستان میں مقیم 20 کروڑ  مسلمان نشانے پر ہیں۔ عالمی برادری  کے لیے کچھ کرنے کا بلاشبہ یہی درست وقت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں اگر کسی نے بھی غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو نہایت سختی سے پیش آئیں گے۔ ہماری اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع شہریت قانون کے خلاف شدید مظاہرے جاری ہیں ۔

دو روز قبل دارالحکومت نئی دہلی میں اُس وقت فسادات پھوٹ پڑے جب شمال مشرقی علاقوں میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملے کیے تھے۔

ہندو توانظریے کے حامیوں نے مسجد پر حملہ کیا اور مسجد کی حرمت کو پامال کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو بلوائیوں نے مینار پر چڑھ کر ہلال کے نشان کو اکھاڑنے کوشش کی ۔

Advertisement

ان حملوں میں  کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 200سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جس پر مقامی حکومت نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ بھی کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر