
اسلام آباد ایئرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پرشہری کودھر لیا۔
تفصیلات کےمطابق امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پربیرون ملک جانے والے شہری کی کوشش ناکام بنادی۔
ایئرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ دوران امیگریشن مسافر کا اٹلی کا ریزیڈیشنل پرمٹ مشکوک نکلا، جس کے بعد ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا نام محمد ندیم بتایا جاتا ہے اور وہ جہلم کا رہائشی ہے جو ترکی جارہا تھا۔
حکام کی جانب سے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News