Advertisement

چین جواقدامات کررہاہےان پرمکمل اعتمادہے

Dr Zafar Mirza ISB

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہناہے کہ چین میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،گیارہ ہزار سےزائد افراد اس وائرس سے متاثرہوئے ہیں، اس وائرس سے279 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ یہ وائرس 27 ممالک تک پھیل گیا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت کا کہناتھا کہ کرونا وائرس کی اسکریننگ کیلئےآج شام تک ہمیں کٹس مل جائیں گی اورکل سے ممکنہ طور پر ٹیسٹ بھی شروع کر دیئے جائیں گے۔ کٹس ملنے کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق کرسکیں گے۔

معاون خصوصی صحت  ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چینی حکومت  کورونا وائرس کے تدارک کےلئے موثر اقدامات کر رہی ہے ، چین کی حکومت کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ ابھی تک 7سے8ملکوں نے اپنے شہریوں کو نکالا ہے ،چینی حکومت کا خیال ہے کہ شہریوں  کو نکالنا درست اقدام نہیں ،اس وقت ووہان میں 120 ملکوں کے شہری رہ رہے ہیں۔

 ظفر مرزا نے کہا کہ چینی حکومت پر ہمیں مکمل اعتماد ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہمارا چینی حکومت اور سفارت خانے سے مسلسل رابطہ ہے ،چینی حکومت کے تمام اقدامات کی تائید کرتے ہیں،دونوں ممالک نے پاکستانیوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قراردیا ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کےلئے وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو کئے جانا چاہئے، چین کی جانب سے ووہان میں پاکستانی طلباکی دیکھ بھال سےمتعلق مطمئن ہیں،چین میں پاکستانیوں کابہترخیال رکھاجارہا ہے،چین سےپاکستانیوں کونکالنےکااقدام پبلک ہیلتھ کیلئےٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کی تشخیص کیلئےمخصوص کٹس آج موصول ہوجائیں گی،کٹس ملنے کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق کرسکیں گے،چین سے پروازوں  کی بحالی کے بعد کا لائحہ عمل طے کرلیاجبکہ ٹکٹ اور ویزوں کی تاریخ سے متعلق بھی چین سے بات کرلی ہے،کسی پاکستانی کو ٹکٹ یا ویزےمیں دشواری پیش نہیں آئےگی۔

ڈاکٹر ظفرمرزاکے مطابق چینی حکومت کے اقدامات کی مکمل تائیدکرتےہیں،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی  کی چینی ہم منصب سے تفصیلی بات ہوئی،پاکستان میں کورونا وائرس کاکوئی ایک کیس بھی  سامنے نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Next Article
Exit mobile version