Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروناوائرس سی پیک منصوبے پراثرانداز نہیں ہوگا

Now Reading:

کروناوائرس سی پیک منصوبے پراثرانداز نہیں ہوگا

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کروناوائرس کا مسئلہ سی پیک منصوبےکی رفتار پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اسلام آباد میں منعقدہ انرجی ویک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سی پیک دونوں آہنی برادرز کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سی پیک کےپہلے مرحلے کے اکثر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، دوسرے مرحلے میں صنعتی، زرعی تعاون کا مرحلہ شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک پن بجلی منصوبے بجلی کی قیمت میں کمی لائیں گے۔

اس دوران چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے خطاب کے دوران کہا کہ موجودہ دور میں پانی کی سیاست بہت اہم ہے، پانی کی سماجی اور اقتصادی شعبے میں بہت اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کےمطابق پاکستان میں پانی کی قلت 15 بڑے ملکوں میں شامل ہے۔

Advertisement

چیئرمین واپڈا مزمل حسین مزید کہا کہ پاکستان میں پانی کی اسٹوریج بڑھانے کی ضرورت ہے، 2025ء تک پن بجلی میں 4600 میگاواٹ اضافہ کریں گے۔

تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 2030ء تک پن بجلی پیداوار میں 16 ہزار میگاواٹ ،2050ء تک 18400میگاواٹ بڑھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر