Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام عالم بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں، وزیراعظم

Now Reading:

اقوام عالم بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں، وزیراعظم
کردار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں اور اپنا فرض نبھائیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں قتل عام  پر  وہ موسیقار جنہوں نے فروغِ امن کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے رکھا اگر وہ بھی ہندوستان میں جاری قتل و غارت گری پر آواز بلند کرنے لگ جائیں تو دنیا پر بیداری واجب ہوجاتی ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام مٰیں وزیراعظم عمران خان  نے مزید  کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم اپنا فرض نبھائیں اور بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں،یہ  تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑا ہونے کا یہی وقت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی  دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 32ہوگئی ہے۔

نئی دہلی میں فسادات، ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی  دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ۔پولیس کی جانب سے 106 افراد کو گرفتار  بھی کیا گیا ہے جبکہ 18 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Advertisement

نئی دہلی کی سڑکوں پر پولیس کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کا راج ہے۔ مسلح جتھوں نے مسلمانوں کی دکانیں اور گھر نذر آتش کردیے جبکہ متعدد مساجد کو  بھی شہید کردیا  گیا ہے۔

دوسری جانب  بھارتی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو فرائض میں غفلت برتنے پر برطرف کردینا چاہیے ۔دہلی اور مرکزی حکومت صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ خوفناک تشدد نے فرقہ وارانہ رخ اختیار کرلیا ہے ۔صدر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال کنٹرول کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر