Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کریں گے، سندھ حکومت

Now Reading:

سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کریں گے، سندھ حکومت
سندھ حکومت

سندھ حکومت   کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے  غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کے احکامات پر من و عن عمل کریں گے۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ہم چیف جسٹس کے شہر کی بہتری کے وژن کے ساتھ ہیں۔

وزیر اطاعات سندھ نے  کہا کہ چیف جسٹس کے وژن سے ہمیں رہنمائی ملی ہے۔ پہلے بھی غیر قانونی تعمیرات گرائی گئیں اور اب بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جس عمارت میں لوگ نہیں رہتے پہلے مرحلے میں انہیں گرایا جائے گا۔جہاں لوگ رہائش پذیر ہیں وہ عمارتیں لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کے بعد گرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نہر خیام پر ترقیاتی سرگرمیوں پر حکم امتناعی حاصل کیا گیا تھا۔سب میرین چورنگی پر انڈر پاس کے پاس دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی اسٹے آرڈر تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تمام حکم امتناعی ختم ہوجائیں گے۔

Advertisement

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہماری مدد کررہا ہے۔ کراچی بڑا شہر ہے یہاں بہت  سی تعمیرات غیر قانونی ہورہی تھیں،900 سے زیادہ عمارتی ڈھانچوں کو پہلے بھی گرایا گیا تھا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایس بی سی اے میں نئے نظام کے تحت کام کیا جائے گا۔عالمی بینک کا بھی اس تبدیلی میں تعاون شامل ہے۔ قدیم گوٹھ  اور پرانی آبادیوں کو ریگولرائز کیا جاچکا ہے۔

کراچی تجاوزات: سندھ حکومت کا بلاول بھٹو کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کی شکایات ضرور ہیں مگر اس کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے، ایس بی سی اے کے ساتھ  مل کر غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ  لوگوں کو بے گھر نہیں کرنا چاہتے مگر کسی کو قبضہ بھی نہیں کرنے دیں گے۔ماضی کی آبادی کم تھی، پہلے کے اور آج کے حالات میں فرق ہے، بلڈر مافیا کی وجہ سے  بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ناصر حسین شاہ نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ غیرقانونی تارکین وطن افراد کے خلاف  بھی کارروائی کا حکم دے گی۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سندھ کو اب بھی 130 ارب روپے کم دیے گئے ہیں جس کا  اثر ترقیاتی سرگرمیوں پر پڑرہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کراچی کے 11 نئے منصوبوں پر بھی عمل کرنا ہے، جوہر چورنگی پر بھی فلائی اوور کی تجویز ہے جبکہ جاری منصوبوں کو اسی سال مکمل کرلیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر