Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرےخلاف ایسا ریفرنس دائرہواجس میں ملزم ہوں نہ مطلوب

Now Reading:

میرےخلاف ایسا ریفرنس دائرہواجس میں ملزم ہوں نہ مطلوب
حکومت

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور نیب نے مجھے بدنیتی سے ہدف بنایا ہوا ہے، میرے خلاف ایک ایسا ریفرنس گوجرانولہ سے ریفر ہوا ہے جس میں نہ ملزم ہوں نہ مطلوب ہوں ، یہ بدنیتی پر مبنی ہے اور اس کا مقصد مسلم لیگ ن کو ہراساں کرنا ہے، میری فیملی کو ہراساں کیاجارہا ہےجس کا مقصد یہ ہے ہم اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں۔

تفصیلات کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرت ےہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ مجھے اچھے کام کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، ہماری حاضریاں لگوائی جا رہی ہے، مافیا آزاد پھررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور نیب نے مجھے بدنیتی سے ہدف بنایا ہوا ہے ،گوجرانوالہ سے ایسی انکوائری منتقل کی گئی جس میں نہ میں ملزم ہوں نہ میں مطلوب ہوں جبکہ میرے بھائی کو میٹرو منصوبے کے کیس میں پھنسایا جا رہا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ نیب ثابت کردیں انیس سو ترانوے کے مقابلے میں میرے اثاثے بڑھے تو میں مجرم ہوں ،ہم نے اپنے گھر اور اثاثے جلا کر سیاست کی ہے قوم کی خدمت کی ہے،وہ لوگ جنہوں نے ملک کو بنایا وہ نیب کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

اس سے قبل احتساب عدالت میں لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت جج محمد بشیرنے کی،اس موقع پر روسٹرم پر آکر احسن اقبال نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران نارووال سٹی کو اجاڑ دیا گیا،یہ سب وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

Advertisement

جس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ آپ نے جو کچھ کہنا ہے تحریری طور پر وکیل کے ذریعے کہیں،بعد ازاں احتساب عدالت نے نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر