اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے نیدرلینڈ کے پاکستان میں تعینات سفیر ویلم ووٹر پلومپ کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ پاکستان نیدر لینڈ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان نیدر لینڈ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو پارلیمانی سفارتی کاری کے ذریعے مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔
اسد قیصرنے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاری دوست پالیسی کے تحت دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتی ہے جبکہ پاکستان نیدر لینڈ کے ساتھ تجارت، صنعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں ،دونوں ممالک کے مابین موجودہ تجارتی حجم دونوں ممالک میں پائے جانے والے تجارتی مواقع سے مطابقت نہیں رکھتا۔
اسد قیصرکا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرْامن ملک ہے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 6ماہ سے کرفیو نافذ ہے جبکہ بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیدرلینڈ انسانی حقوق اور شخصی آزادیوں کا علمبردار ملک سمجھا جاتا ہے اس لئے نیدر لینڈ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں نیدرلینڈ کے سفیر نے کہا کہ نیدر لینڈ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
حکومت کی پالیسویوں سےملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا، اسد قیصر
ویلم ووٹر پلومپ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی طرف سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے قانون سازی قابل ستائش ہے جبکہ اکستان اور اور نیدر لینڈ کے مابین زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات بھی موجود ہیں۔
پاکستان میں تعینات سفیر نے کہا کہ نیدر لینڈ پاکستان کو آلو کی پیدوار میں اضافے کے لیے آلو کے بیچ کی برآمدکے علاوہ ڈیری فارمنگ اور پھولوں کی کمرشل بنیادوں پر کاشت کے لیے معاونت فراہم کر سکتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات میں پاکستان میں تعینات سفیر ویلم ووٹر پلومپ نے مزید کہا کہ نیدر لینڈ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
