Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ میں قائم پناہ گاہ ختم

Now Reading:

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ میں قائم پناہ گاہ ختم

عدالتی حکم پر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم امتناعی کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی،گھر میں موجود سامان نکال کر گھر کے سامنے واقع پارک میں منتقل کردیا گیا ہے اور اب پارک میں پناہ گاہ بنائی جائےگی۔

اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی گئی

ذرائع کے مطابق ہجویری ہاؤس کے باہر سے پناہ گاہ کابورڈ بھی ہٹادیاگیا ہے۔

انتظامیہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کےسامنےموجودپارک میں پناہ گاہ بنائی جائےگی، پارک میں کنٹینر پہنچادیاگیا ہے ، جس میں 16بستر لگا دیےگئے ہیں، ایک کنٹینر خواتین کے لئے بھی رکھا جائےگا۔

Advertisement

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پارک میں پناہ گاہ کی بجلی جلد بحال کر دی جائے گی جبکہ عارضی باتھ رومز بھی پہنچا دیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیا تھا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شہباز شریف نے حکومت کے اس اقدام کو سیاسی انتقام اور گری ہوئی حرکت قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر